ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) اوگرا نے اکتوبر کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 0.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اوگرا نے اکتوبر کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔وفاقی دارالحکومت  سے جاری

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.50 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوئی ہے۔سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.33 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔نوٹفیکشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں0.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا، یوں سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.87 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: