متعلقہ

جمع

سموگ نے خطرے کی گھنٹی بجادی ، تعلیمی ادارے جنوری تک کس دن بند رہا کریں گے ؟ جانیے

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز ) پنجاب میں سموگ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ، سموگ کی وجہ سے  جنوری کے آخر تک  سکول کس دن بند رہا کریں گے اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ نے اہم حکم جاری کر دیا ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے باعث جنوری کے آخر تک ہفتے کے روز تمام تعلیمی ادارے بند

رکھنے کا حکم جاری کردیا ہے۔عدالت عالیہ  نے تحریری حکم جاری کیا جس میں سکول ،کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ پنجاب حکومت ہفتے کے دو روز ورک فرام ہوم کرنے کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے۔حکم میں کہا گیا کہ نوٹیفکیشن میں جم بند کرنے کا لفظ معطل کیا جاتا ہے،محکمہ موسمیات سموگ کے خلاف کارروائیاں نہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کرے۔