اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) نگراں حکومت نے انڈر انوائسنگ اور اوور انوائسنگ روکنے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو نئے اہداف دے دیئے ہیں ۔ پاکستان کے اہم درآمدی پارٹنرز کے ساتھ الیکٹرونک ڈیٹا انٹرچینجز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔”جنگ ” کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ متحدہ
عرب امارات، سنگاپور، ہانگ کانگ اور افغانستان کے ساتھ الیکٹرونک ڈیٹا انٹرچینج معاہدے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایف بی آر نے الیکٹرونک ڈیٹا انٹرچینج کے لیے مفاہمت کی یادداشت کا مسودہ تیار کر لیا ہے، وزارت خارجہ کی مدد سے چاروں ممالک کو یہ مسودے مفاہمت کے لیے بھجوائے جائیں گے۔ نگراں حکومت کی کوشش ہے مفاہمت کی یادداشتوں پر جلد دستخط ہو جائیں، چاروں ممالک کے ساتھ مفاہمت سے درآمدات میں انڈر انوائسنگ روکنے میں مدد ملے گی۔ پاکستان اس سے قبل چین کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینچ معاہدہ کر چکا ہے۔