اچھی خبر ۔۔۔ سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی

Spread the love

کراچی ( کامرس نیوز ) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی واقع ہوئی ہے ۔ آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے کی کمی ہوئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 1 ہزار روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 12 ہزار 600 روپے

فی تولہ ہو گیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق 585 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا 10 گرام سونا 1 لاکھ 82 ہزار 270 روپے کا ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800روپے کی کمی ہوئی تھی۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: