متعلقہ

جمع

مزید سرپرائزز آئیں گے….

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز )نامزد وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے ترجمان فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ ابھی کل کا دن باقی ہے، مزید سرپرائزز آئیں گے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پیر کے روز میں لاہور ہائیکورٹ میں ایک پٹیشن دائر کروں گا، کیا انہوں نے تحریک انصاف کے مینڈیٹ کی خلاف ورزی نہیں

کی، الیکشن کمیشن ان ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا پابند ہے۔ بیرونی سرمائےسے ہمدردیاں تبدیل کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈپٹی سپیکر کیخلاف حمزہ شہباز کیساتھ ملنےکے ثبوت مل چکے تھے، ڈپٹی سپیکر نے گھر میں بیٹھ کر اسمبلی اجلاس بلانے کا آرڈر جاری کردیا۔ پیر کے روز لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران یہ باتیں ہوں گی، منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس تیار ہیں، آج یا کل ریفرنس سپیکر آفس سے الیکشن کمشن بجھوا دئیےجائیں گے، پارٹی فیصلےکےخلاف منحرف ارکان کا جانا ثابت ہوچکا ہے۔ منحرف ارکان کو پہلے نوٹسز جاری کرچکے ہیں اب ہائیکورٹ میں پٹیشن فائل کی جائےگی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آل شریف ہرکسی کو پیسے سے خریدنے کا کام کرتی ہے۔