متعلقہ

جمع

ہمیں عیاشیوں کا گلا گھونٹ کر سادہ زندگی کی طرف آنا ہوگا،صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو

Spread the love

لاہور( وی او پی نیوز) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کہتے ہیں کہ کسی سیاسی جماعت کے پاس ملک کو مستحکم کرنے کے لیے معاشی پلان نہیں ہے۔ نگران وزیراعظم کو بتانا چاہتے ہیں کہ مرکزی مسلم لیگ نے اپنے انتخابی منشور میں معیشت کو دوسرے نمبر پر ترجیح دیتے ہوئے تفصیلی معاشی پلان دیا ہے۔ ہم خود انحصاری کی پالیسی اپنا کر اور اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے معیشت کو

مستحکم کریں گے۔ مرکزی مسلم لیگ سود کو ختم کرے گی اور نئے قرضے کسی صورت نہیں لے گی۔آج پاکستان 14 ہزار ارب روپے میں 7 ہزار تین سو ارب قرضوں کی ادائیگی کررہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں اور صنعت کاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا پاکستان کی آزادی اور آزاد معیشت کا یہی راستہ ہے۔ اپنی شہہ خرچیوں اور عیاشیوں کا گلا گھونٹ کر سادہ زندگی کی طرف آنا ہوگا۔ اس پر عمل درآمد کروانے کے لیے آپ کو حکومتی سطح پر پالیسیوں کو تشکیل دینا ہوگا۔ مرکزی مسلم لیگ شور کی نہیں بلکہ شعور کی سیاست کی اجاگر کررہی ہے۔ناجائز ٹیکس ختم کیے جائیں گے ۔ اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری کے لیے ماحول کو ساز گار بنا یا جائے گا۔اشرافیہ و امراء کے لیے سامانِ تعیش پر مبنی درآمدات نہیں منگوائی جائیں گی۔