متعلقہ

جمع

معاشرے کی تمام اکائیوں کوساتھ لے کر چلیں گے : انجینئر حارث ڈار

Spread the love

لاہور (وی او پی نیوز) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری انجنئیر حارث ڈار نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو حقیقی اسلامی فلاحی پاکستان بنانے کے لیے علماء اکرام سمیت معاشرے کی تمام اکائیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ مرکزی مسلم لیگ ماہ رمضان میں اپنے کارکنان کی دینی و سیاسی حوالے سے تربیت کا اہتمام کرنے جارہی ہے۔ ہزاروں کارکنان

کی رمضان المبارک میں ڈیوٹیاں لگا رہے ہیں۔ یونین کونسل سطح پر ٹیموں کو ترتیب دے رہے ہیں جو لوگوں کے گھروں میں سحری کا کھانا پہنچائیں گی۔ علماء اکرام سے گزارش کرتا ہوں کہ اپنی مساجد کو دینی و اخلاقی تربیت کا ادارہ بنائیں اور رمضان المبارک میں وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کے لیے دعاؤں کا لازم اہتمام کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں منعقدہ مرکزی مسلم لیگ کے علماء مشائخ ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علماء مشائخ ونگ لاہور کے جنرل سیکرٹری مولانا ادریس فاروقی، مولانا بشیر احمد خاکی، عبداللہ یوسف ظہبی اور مولانا ثناء اللہ فاروقی سمیت دیگر علماء اکرام نے خطاب کیا۔ مولانا ادریس فاروقی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی تمام مساجد کو اور مکاتب فکر کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ اپنی مساجد کو دینی اخلاقی اور سماجی سرگرمیوں کا ادارہ بنائیں گے۔ لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے مصالحتی کمیٹیاں تشکیل دینگے