متعلقہ

جمع

لطیف کھوسہ نے 26نومبر کے 2ملزمان کے نام بتا دیئے

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

کیا گولیوں، ڈنڈوں سے معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔۔۔؟

تحریر: طیبہ بخاری ایک نوجوان افسر نے موجودہ حالات پہ...

حکومتی ادارے روزانہ کتنے ارب روپے کا نقصان کرتے ہیں؟اہم انکشاف

 کراچی ( ایس ایم ایس ) حکومتی ادارے روزانہ...

خواتین وزیراعظم بننا چاہیں تو ایک نہیں 2 بار بن سکتی ہیں

لیاری ( ایس ایم ایس ) پاکستان پیپلز پارٹی...

آئی ایم ایف کے مطالبات سامنے آگئے

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز )آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے کیے گئے مطالبات سامنے آ گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف وفد نے فرٹیلائزر پلانٹس کو سستی گیس فراہمی پر تشویش کا اظہار کردیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق فرٹیلائزر پلانٹس کو سستی گیس کی فراہمی جلد ختم کرنے کے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف وفد نے عالمی

مارکیٹ میں کموڈیٹی پرائس مستحکم اور پاکستان میں نرخ بڑھنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایم ایف کے وفد کی وزیر توانائی، ایف بی آر، بی آئی ایس پی حکام سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ وزارت توانائی کے حکام نے گردشی قرضہ، ٹیرف آؤٹ لُک، کاسٹ سائیڈ ریفامز پر بریفنگ دی۔”جنگ ” کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر حکام نے ٹیکس ایڈمنسٹریشن اور ٹیکس پالیسی پر بریفنگ دی جبکہ بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ افراد، آؤٹ لُک اور ڈویلپمنٹ پر بھی وفد کو بریفنگ دی گئی۔ آئی ایم ایف وفد کو ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکسیشن اور ریٹیلرز کیلئے ٹیکس مکینزم پر بریفنگ دی گئی جبکہ آئی ایم ایف وفد نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر، مینوفیکچرر شعبے اور ریٹیلرز پر ٹیکس اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفد نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو دستاویزی بنا کر ٹیکس سسٹم میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ریئل اسٹیٹ سیکٹر پر آئی ایم ایف وفد کی اسٹیٹ بینک حکام سے بات چیت ہوئی ہے۔