متعلقہ

جمع

خاموشی کو توڑکر غزہ، لبنان، اور یمن کے بارے میں بات کرنی چاہیے

لاہور(ایس ایم ایس) خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور...

بلاول نے پہل کر دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) چیئرمین پیپلز...

کچھ نہیں چاہئیےمیرا میكا سجائے رکھنا

بیٹی شادی کے بعد سسرال جاتی ھے تب پرائی...

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان،پاکستان میں آج کیافیصلہ ہو گا؟جانیے

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) ایران اور اسرائیل کی کشیدگی کے باعث توقع کی جا رہی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات آج مہنگی ہوں گی؟پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آج 15 اپریل کو مہنگی ہوں گی یا نہیں اس حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے کوئی واضح صورتِ حال سامنے نہیں آ سکی ہے۔”جنگ ” کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی

میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ابھی تک اوگرا کی سمری نہیں آئی ۔ پیٹرولیم مصنوعات کتنی مہنگی ہو سکتی ہیں، اس حوالے سے سمری سے قبل کچھ نہیں کہہ سکتے۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ 2 ہفتوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت اوپر گئی ہے۔واضح رہے کہ ہر 15 دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا جاتا ہے یا انہیں پرانے نرخوں پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا جاتا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم کی مشاورت سے وزارتِ خزانہ کرتی ہے۔