متعلقہ

جمع

لاہور ، جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

لاہور( ایس ایم ایس )  جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی...

سہیل آفریدی کو پنجاب میں خوش آمدید

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

سلمان خان کو قتل کرنے کیلیے بشنوئی اور گولڈی برار گینگ نے کن کو استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا تھا؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

Spread the love

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک )سلمان خان کو قتل کرنے کےلیے لارنس بشنوئی اور گولڈی برار گینگ نے کن کو استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا تھا؟ اس حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ ئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق دونوں گینگز نے سلو بھائی کو قتل کرنے کیلیے  بچوں کا استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سلمان خان کے قتل

کی سازش میں پانچویں ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کے بعد یہ بشنوئی اور گولڈی برار گینگز کے منصوبے سے متعلق انکشافات سامنے آرہے ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان کو قتل کرنے کے لیے گینگز کی جانب سے بچوں کو بھرتی کیے جانے کا انکشاف ہوا۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ مذکورہ کیس کی تفتیش کے دوران ممبئی پولیس کے سامنے دو ملزمان کے درمیان ہونے والی ویڈیو نے کئی راز سے پردہ اٹھایا۔پولیس کے مطابق اس ویڈیو کال سے لارنس بشنوئی اور گولڈی برار گینگ کی جانب سے بالی ووڈ سپر سٹار پر حملہ کرنے کےلیے بچوں کو استعمال کرنے کا منصوبہ بےنقاب ہوا۔حکام نے ایف آئی آر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نشانہ باز انمول بشنوئی اور روہیت گودارا کو گولڈی برار کی جانب سے سلمان خان پر حملہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی اور اس میں کہا گیا تھا کہ وہ اسکے لیے 18 سال سے کم عمر لڑکوں کا استعمال کریں۔