لاہور میں لاوارث بچوں سے بد فعلی کروانے والا گینگ پکڑا گیا ،ایسے انکشافات کہ یقین کرنا مشکل ہو جائے

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز ) لاہور میں لاوارث بچوں سے بدفعلی کروانے والے گینگ کے 4 ملزم پکڑے گئے، ملزمان سرائے میں آنے والے مہمانوں سے 500 سے 1000 روپے لے کر زیادتی کیلئے بچے فراہم کرتے تھے۔ڈی آئی جی عمران کشور نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سرائے کے مالکان اور منیجرز ان بچوں کو بدسلوکی کیلئے فراہم کرتے اور ان سے

زیادتی کروائی جاتی۔ زیادہ تر بچوں کو داتا دربار کے قریب واقع سرائے میں لے جا کر  غلط کام کیلئے استعمال کیا جاتا۔ 8 بچے بازیاب کروائے گئے ہیں جو اس کام کیلئے رکھے گئے تھے، ملزموں میں خالد ،بلال، نواز اور رمضان شامل ہیں جنہیں گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: