متعلقہ

جمع

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلیے اہم استثنیٰ مل گیا

 اسلام آباد ( ایس ایم ایس )پاکستانیوں کو امریکی...

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

کراچی (ایس ایم ایس ) متحدہ قومی موومنٹ...

دسمبر میں” بریک تھرو “کا امکان ہے

Spread the love

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی  حیدر شیرازی نےکہا  ہےکہ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں حکومت کے ساتھ  پی ٹی آئی کےمذاکرات کے بریک تھرو کا امکان ہے۔

انہوں نے یہ انکشاف “جیو نیوز ” کے پروگرام “آج شاہ زیب خانزادہ ” میں کیا ۔  پروگرام میں سابق وفاقی وزیرسینیٹر فیصل واوڈا نے بھی شرکت کی ۔

 حیدر شیرازی  کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اسلام آبادایف 8 سے اپنی مرضی سے کے پی کے کی طرف گئیں،جس وقت وہ علی امین گنڈا پور کے ساتھ گاڑی میں بیٹھیں۔ انہوں نے کہا ہمیں پیچھے ہٹ جانا چاہیے،لیکن تب تک وقت گزر چکا تھا۔بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا تھا کہ آپ ڈی چوک نہیں بلکہ پریشر ڈالنے کے لیے سنگجانی تک رکیں۔اب پارٹی کی مرکزی قیادت یہ سمجھتی ہے یہ جو نقصان ہوا ہے اس سے نکلنے کے لیے اگلے10 دن تک سیاسی کمیٹی کا اجلاس جاری رہے گا۔ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بریک تھرو کا امکان ہے۔