97

کسی دوسرے ملک نے گھڑی تحفے میں دی وہ عمران خان نے حکومت سے خرید لی، سمجھ نہیں آیا کہ شہبازشریف کاالزام ہے کیا؟

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز )تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کے عمران خان کے توشہ خان سے تحائف دبئی میں بیچنے کے بیان پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے حکومت سے خریدی گئی گھڑی باہر جا کر بیچ دی تواس میں کیا جرم ہے؟ کسی دوسرے ملک نے گھڑی تحفے میں دی وہ وزیراعظم نے حکومت سے خرید لی، سمجھ نہیں آیا کہ

شہبازشریف کاالزام ہے کیا؟ شہباز شریف کنفیوژ ہیں ان کوسمجھ نہیں آرہا کہ عمران خان پرکیسے الزامات لگائیں۔سابق وزیر نے کہا کہ گھڑی 5 کروڑ کی ہو یا 10کروڑ کی اگر میری ہے اور میں نے بیچ دی تو اس پر کوئی اعتراض بنتا نہیں؟ شہبازشریف کبھی گھڑی توکبھی کوئی کریکٹرلے آتے ہیں، شہبازشریف عمران خان پر کیچڑاچھالنے کی کوشش کررہے ہیں۔شہبازشریف سطحی گفتگو سے پرہیز کریں اور ملکی مسائل پر توجہ دیں۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میں کنفرم کر سکتا ہوں کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے توشہ خانے سے تحائف لے کر بیرونِ ملک بیچے۔اس بات کا انکشاف وزیرِ اعظم نے وزیرِ اعظم ہاؤس میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ان کا دعویٰ تھا کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے یہ تحائف 14 کروڑ روپے میں دبئی میں بیچے۔ ان قیمتی تحائف میں ڈائمنڈ جیولری، بریسلیٹ، گھڑیاں اور سیٹ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں