متعلقہ

جمع

خواتین کی ترقی میں نیا باب رقم

لاہور ( ایس ایم ایس ) ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ...

خیبر پختونخوا میں سپر ٹیکس لگے گا

) پشاور ( ایس ایم ایس )پختونخوا میں زرعی...

حضرت واصف علی واصف ؒ کا سہ روزہ سالانہ عرس شروع

لاہور ( ایس ایم ایس ) معروف روحانی رہنما...

خشک سالی کا اندیشہ

لاہور ( ایس ایم ایس ) ملک میں ناکافی...

بجلی 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی

Spread the love

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) کیا آپ جانتے ہیں کہ 4 سال میں بجلی، گیس صارفین پر 10 کھرب کا بوجھ ڈالا گیا اور اب ایک بار پھر عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا ہے .نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے فی یونٹ بجلی 4 روپے 85 پیسے مہنگی کر دی گئی۔بجلی مہنگی کیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔

نیپراکا نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ بجلی فروری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔صارفین سے یہ وصولی اپریل کے بجلی کے بلوں میں کی جائے۔صارفین پر جی ایس ٹی کے سوا پونے 38 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔نیپرا کے فروری کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے میں ممبرِ سندھ رفیق شیخ نے اختلافی نوٹ لکھا تھا جس کے مطابق ایل این جی کی قلت سے صارفین پر 1 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا۔انہوں نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ ایل این جی کی بدانتظامی کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈالا جا سکتا، بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے بر وقت ایل این جی منگوائی جا سکتی تھی۔اختلافی نوٹ میں نیپرا کے ممبرِ سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہترین صلاحیت والے پاور پلانٹس کے بجائے کم صلاحیت والے پلانٹس چلائے گئے۔