متعلقہ

جمع

لاہور ، جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

لاہور( ایس ایم ایس )  جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی...

سہیل آفریدی کو پنجاب میں خوش آمدید

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

بھارتی اداکارہ کو ہندو مذہب کا روایتی نعرہ نہ لگانے پر کن حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔۔؟ تہلکہ خیز انکشافات

Spread the love

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ٹی وی اداکار علی گونی نے انکشاف کیا ہے کہ اِنہیں صرف اس وجہ سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں کیونکہ اُنہوں نے ہندو مذہب کا روایتی نعرہ نہیں لگایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق علی گونی نے سوشل میڈیا پر ٹرولز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ذاتی عقائد اور مذہبی آزادی پر حملہ ناقابلِ برداشت ہے۔بعض انتہا پسند عناصر اِن کی ساتھی فنکارہ اور قریبی دوست جاسمین بھاسن کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔

مسلمانوں کے خلاف منفی رویوں پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے علی گونی نے واضح کیا کہ میری ماں، بہن یا جاسمین کے بارے میں کوئی کچھ بولے گا تو میں ہرگز برداشت نہیں کروں گا۔ ہر شخص کو اپنے مذہب اور عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے اور کسی پر مخصوص مذہبی نعرے یا رسم و رواج مسلط کرنا درست بات نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر مسلمانوں سمیت دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے صارفین بھی علی گونی کے مؤقف کی حمایت کر رہے ہیں۔