متعلقہ

جمع

لاہور ، جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

لاہور( ایس ایم ایس )  جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی...

سہیل آفریدی کو پنجاب میں خوش آمدید

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

کبھی افغان تماشائی بدزبانی کرتے ہیں تو کبھی افغان کھلاڑی

Spread the love

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )کبھی افغان تماشائی بدزبانی کرتے ہیں تو کبھی افغان کھلاڑی ۔۔۔شارجہ میں تو بدزبانی کی حد ہو گئی ۔ افغان کھلاڑیوں کو ہار برداشت نہ ہوئی ،پاکستانی  پلیئرزکیخلاف بد زبانی کی ، میچ ریفری کو شکایت کی تو ۔۔۔کیا نتیجہ نکلا ؟ اس حوالے سے تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ کے 3  ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ میں جہاں افغان تماشائیوں کا رویہ سیکیورٹی حکام کے لئے مسائل پیدا کرتا رہا وہیں کھلاڑیوں کا رویہ بھی غیر مناسب تھا۔تمیز تہذیب بھلاکرکئی مواقع پر جب پاکستان جیت کی طرف گامزن تھا افغان کھلاڑیوں نے بدزبانی کرتے ہوئے پاکستانی پلیئرزکو گالیاں دیں۔

’’جنگ ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے اس جانب پاکستانی میچ ریفری علی نقوی کی توجہ دلائی لیکن انہوں نے سرزنش کے علاوہ کوئی کارروائی نہیں کی۔ تاہم پاکستانی کرکٹرز نے جذباتی اور مشتعل ہونے کے بجائے کھیل پر توجہ دی اور 3 میں سے2 میچوں اور فائنل میں افغانستان کو شکست دی۔