لاہور ( نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ آج پارٹی چیئرمین عمران خان ایک بہت بڑا اعلان کریں گے۔مینار پاکستان پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسی مینار پاکستان کے سائے میں قرارداد پاکستان پاس ہوئی تھی، آج اسلام آباد، پشاور اور
کراچی سے بڑا جلسہ ہوگا اور ملکی سیاست کی ایک نئی تاریخ رقم ہو گی۔کابینہ بیرونی آقاؤں کی ہدایت پر بنائی گئی ہے، میں اپیل کروں گا کلبھوشن یادیو کو بھی کابینہ کا حصہ بنا دیا جائے۔ رکن پنجاب اسمبلی آسیہ امجد موت و حیات کی کشمکش میں ہیں، انہیں میری آنکھوں کے سامنے مکا مارا گیا۔