Saturday, September 14, 2024
Homeتجارتی خبریںعیدکیلئے شہریوں کو نئے نوٹوں کی تلاش ، کرنسی مافیا دونوں‌ہاتھوں...

عیدکیلئے شہریوں کو نئے نوٹوں کی تلاش ، کرنسی مافیا دونوں‌ہاتھوں سے لوٹنے لگا

لاہور ( کامرس نیوز ) عید الفبر کیلئے شہری نئے نوٹوں‌کی تلاش کیلئے در بدر پھر رہے ہیں کیونکہ سٹیٹ بینک یا ملک کے پرائیویٹ بینکوں کی جانب سے شہریوں کو نئے کرنسی نوٹ فراہم نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے عید کے موقع پر اپنے پیاروں کو نئے نوٹوں کی عیدی دینے کی روایت برقرار رکھنے کے لیے ملک بھر کے شہری کرنسی مافیاز کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں۔ملک میں عید الفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹوں کی غیر معمولی طلب ہوتی ہے۔شہری اپنے پیاروں کو نئے کڑک نوٹ عیدی کی شکل میں دیتے ہیں اور عیدی لینے والے بھی خوش ہوتے ہی۔یہ روایت برسوں پرانی ہے اور سٹیٹ بینک ہر عید الفطر کے موقع پر شہریوں کو نئے

نوٹوں کی فراہمی کا بھر پور موقع دیتا رہا ہے۔اس سال سٹیٹ بینک انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلے میں پراسرار خاموشی رہی اور کوئی پالیسی وضع کی گئی اور نہ ہی اعلان جاری ہوا۔نجی بینکوں کی جانب سے بھی شہریوں کو نئے کرنسی نوٹ فراہم نہیں کیے گئے لیکن ملک بھر کی کرنسی مارکیٹوں میں نئے نوٹ وافر مقدار میں دستیاب ہیں جو شہریوں کو مہنگے داموں فروخت کیے جا رہے ہیں۔جوں جوں عید قریب آ رہی ہے، مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں نئے کرنسی نوٹوں کی طلب میں اضافے کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔سروے کے مطابق کراچی کی کرنسی مارکیٹ میں 10 روپے کی ایک گڈی پر 150 سے 200 روپے، 20 روپے والی گڈی پر 250، 50 روپے والی گڈی پر 300 روپے سے زائد، 100 روپے والی ایک گڈی پر 800 سے 1 ہزار روپے، 500 روپے کی گڈی پر 1 ہزار سے 1500 ہزار روپے اضافی وصول کیے جا رہے ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments