متعلقہ

جمع

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلیے اہم استثنیٰ مل گیا

 اسلام آباد ( ایس ایم ایس )پاکستانیوں کو امریکی...

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

کراچی (ایس ایم ایس ) متحدہ قومی موومنٹ...

حکومت چاروں طرف سے محاصرے میں ہے،ن اور ش آمنے سامنے آنیوالی ہیں : شیخ رشید

Spread the love

راولپنڈی ( وی او پی نیوز ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ن اور ش آمنے سامنے آنے والی ہیں۔ ملک کا معاشی اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سیاسی دیوالیہ ہوگیا ہے۔ 20 کلومیٹر کی حکومت چاروں طرف سے محاصرے میں ہے، پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ

کا شکار ہے، ن اور ش آمنے سامنے آنے والی ہیں۔ چور چور کے نعرے سے خوفزدہ وزرا اب باہر نہیں نکل سکتے، گیسٹ ہاؤسز میں مقیم ہیں۔ بجلی کے بل غریب کی جیب پر ڈاکا ہے جو پہلے ہی خالی تھی، ایک طرف سیلاب ہے دوسری طرف حکمرانوں کا عذاب۔سربراہ عوامی لیگ کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ گیم چینجر پریشان ہیں کہ یہ کیا ہوگیا ہے، ملک کو سرحدوں سے نہیں اندر سے خطرہ لاحق ہے. تباہی دروازے پر دستک دے رہی ہے اور نیرو چین کی بانسری بجا رہا ہے، سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پر پابندی کا وقت گزر گیا ہے، اب صرف الیکشن کا وقت آنے والا ہے۔