اسلام آ باد ( نیوز ڈیسک )سر کاری ملازمت کے خواہشمند بیروزگار نوجوانوں کیلئے اچھی خبر آ گئی
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارتوں ا ور ذیلی اداروں میں ملازمت کے خواہشمند بیروزگار نوجوانوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 1 سے 19 کی 346 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیتے ہوئے ہر وزارت کیلئے الگ الگ این او سی جاری کر د یئے ۔ این او سی 6 ماہ کیلئے کا رآمد ہوگا۔ این او سی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سرپلس پول سے جاری کیے گئے ۔
